محبت، محبت عبادت دلوں کی
محبت، محبت اجازت دلوں کی
محبت عادت بھی ہے
یہ دل کی مجبوری بھی
محبت لکھ کر دے میں مٹا
محبت پاگل بھی ہے
کبھی جو پوری نہ ہو
محبت ایسی اک دعا
آتشِ حسن من سیکتے رہ گئے
آپ کو دیکھ کر دیکھتے رہ گئے، دیکھتے رہ گئے
آپ کتنے حسیں آپ خود بھی نہیں جانتے
ہم تو مدہوش تھے ہم تو کچھ نا کہے
ہوش والوں کے بھی ہوش اُڑ سے گئے (ہوش اُڑ سے گئے)
آپ کتنے حسیں آپ خود بھی نہیں جانتے
میرے ہر راستے کا سفر آپ ہیں
عاشقوں کی گلی میں خبر آپ ہیں
میرے ہر راستے کا سفر آپ ہیں
عاشقوں کی گلی میں خبر آپ ہیں
چھوڑ دیں آپ کو بھی تو جائیں کہاں؟
جس طرف دیکھتے اس طرف آپ ہیں
راحتِ چشمِ دل ہے نوازی تیری
اک ادا ہی تو ہے بے نیازی تیری، بے نیازی تیری
آپ کتنے حسین آپ خود بھی نہیں جانتے
محبت عادت بھی ہے، یہ دل کی مجبوری بھی
محبت لکھ کر دے میں مٹا
محبت پاگل بھی ہے، کبھی جو پوری نہ ہو
محبت ایسی اک دعا
دیکھنا ہو اگر ٹوٹا تارا کبھی
توڑ کر دیکھیئے دل ہمارا کبھی
آپ نے ہاتھ چھوڑا تو گرتا گیا
ڈوبتے کو ملا ہے کنارہ کبھی
ہم سے یہ جامِ اُلفت پیا نہ گیا
آپ کے بن ذرا بھی جیا نہ گیا، جیا نہ گیا
آپ کتنے حسین آپ خود بھی نہیں جانتے
ہم تو مدہوش تھے ہم تو کچھ نا کہے
ہوش والوں کے بھی ہوش اُڑ سے گئے، ہوش اُڑ سے گئے
آپ کتنے حسین آپ خود بھی نہیں جانتے، نہیں جانتے