• Nusrat Fateh Ali Khan

    تمہیں دلگی بھول جانی پڑے گی

    Also performed by: Rahat Fateh Ali Khan
  • 3 translations
    Hindi
    +2 more
    , Transliteration #1, #2
Favorites
Share
Font Size
Original lyrics

تمہیں دلگی بھول جانی پڑے گی lyrics

تمہیں دل لگی بھول جانی پڑے گی
محبت کی راہوں میں آ کر تو دیکھو
تڑپنے سے میرے نہ پھر تم ہنسو گے
کبھی دل کسی سے لگا کر تو دیکھو
 
وفاؤں کی ہم سے توقع نہیں ہے
مگر ایک بار آزما کر تو دیکھو
زمانے کو اپنا بنا کر تو دیکھا
ہمیں بھی تم اپنا بنا کر تو دیکھو
خدا کے لیے چھوڑ دو اب یہ پردہ
کہ ہیں آج ہم تم نہیں غیر کوئی
شب وصل بھی ہے حجاب اس قدر کیوں
ذرا رخ سے آنچل اٹھا کر تو دیکھو
جفائیں بہت کیں بہت ظلم ڈھائے
کبھی اک نگاہ کرم اس طرف بھی
ہمیشہ ہوئے دیکھ کر مجھ کو برہم
کسی دن ذرا مسکرا کر تو دیکھو
 
جو الفت میں ہر اک ستم ہے گوارا
یہ سب کچھ ہے پاس وفا تم سے ورنہ
ستاتے ہو دن رات جس طرح مجھ کو
کسی غیر کو یوں ستا کر تو دیکھو
اگرچہ کسی بات پر وہ خفا ہیں
تو اچھا یہی ہے تم اپنی سی کر لو
وہ مانے نہ مانے یہ مرضی ہےان کی
مگر ان کو پرنمؔ منا کر تو دیکھو
 

 

Translations of "تمہیں دلگی بھول جانی..."
Transliteration #1, #2
Nusrat Fateh Ali Khan: Top 3
Please help to translate "تمہیں دلگی بھول جانی..."
Comments