• Nadeem Sarwar

    علم بردار

Favorites
Share
Font Size
Original

علم بردار lyrics

یہ کون ہے فلک سارا لڑزتا ہے
یہ کون ہے زمیں کا دل دھڑکتا ہے
علم بردار آتا ہے
 
یہ لگتا ہے كے جیسے حیدر کرار آتا ہے
علم بردار آتا ہے
 
علم تھامے حسینی فوج کا سالار آتا ہے
علم بردار آتا ہے
یہ لگتا ہے كے جیسے حیدر کرار آتا ہے
علم بردار آتا ہے
 
فلک سارا لڑزتا ہے زمیں کا دل دھڑکتا ہے
فضا میں شور برپا ہے عدو کا دم نکلتا ہے
جری یہ کون آتا ہے علم کس کا ابھرتا ہے
یزیدی فوج میں حل چل دلوں پہ خوف چھایا ہے
یہ لگتا ہے كے جیسے حیدر کرار آتا ہے
علم بردار آتا ہے
 
جو تھی کرار کی ہیبت وہی عباس کی ہیبت
خدا كے شیر جیسی ہے علی كے شیر کی طاقت
وہی چہرہ وہی سیرت وہی جذبہ وہی جرت
ابھی آیا نہیں لیکن عدو پہ چاہ گئی دہشت
مثال لا فتیٰ شبیر کا سالار آتا ہے
علم بردار آتا ہے
علم تھامے حسینی فوج کا سالار آتا ہے
علم بردار آتا ہے
 
ابھی یہ شور برپا تھا كے گنجا حیدری نعرہ
مثال لا فتیٰ غازی اچانک سامنے آیا
مجھے عباس کہتے ہیں جری للکار کر بولا
علمدار حسینی ہوں غلام سید والا
صدا دیتا ہوا یہ غازی جرار آتا ہے
علم بردار آتا ہے
یہ لگتا ہے كے جیسے حیدر کرار آتا ہے
علم بردار آتا ہے
 
یہاں تنہا دل حیدر وہاں لاکھوں جفا پیکر
یہاں بس خاتم نیزہ وہاں تیغ و سینہ خنجر
یہاں سوکھا ہے مشکیزہ وہاں سیراب ہے لشکر
یہاں شوق شہادت ہے وہاں شوقین مال و ذر
مقابل مرحب و كے صاحب کردار آتا ہے
علم بردار آتا ہے
علم تھامے حسینی فوج کا سالار آتا ہے
علم بردار آتا ہے
 
عدو سے چھین کر دریا علم عباس نے گاڑھا
یزیدی فوج میں اس دم اچانک شور یہ اٹھا
ارے بھاگو ترائی سے علی آیا علی آیا
پھر اس كے بعد دریا پر فقط غازی نظر آیا
جفا کاروں میں بن کر موت کی للکار آتا ہے
علم بردار آتا ہے
یہ لگتا ہے كے جیسے حیدر کرار آتا ہے
علم بردار آتا ہے
 
بھرا جس وقت مشکیزہ بڑا یاد آئی معصومہ
لئے پانی سوئے خیمہ چلا سقا سكینہ کا
بڑھا جب گرد غازی كے یزیدی فوج کا حلقہ
کہاں عباس نے دل میں سكینہ تم نہ گھبرانا
ابھی لیکر یہ مشکیزہ تیرا غم خوار آتا ہے
علم بردار آتا ہے
علم تھامے حسینی فوج کا سالار آتا ہے
علم بردار آتا ہے
 
علم غازی دلاور کا جب اس كے خون میں ڈوبا
بریدہ بازوؤں والا نہ مشکیزہ بچہ پایا
تڑپتا خاک پر دیکھا جو شہہ نے بھائی کا لاشہ
وفا کو ناز ہے تجھ پر پکارے سید والا
خدایا پاس اب تیرے میرا سالار آتا ہے
علم بردار آتا ہے
یہ لگتا ہے كے جیسے حیدر کرار آتا ہے
علم بردار آتا ہے
 

 

Comments