• Nadeem Sarwar

    بادشاه حسين

Favorites
Share
Font Size
Original

بادشاه حسين lyrics

بادشاہ حسین حسین
یہ دین پناہی کا شرف کس کو ملا ہے
یہ کس کا لقب ہے جو سرعرش لکھا ہے
اجمیر کے خواجہ نے یہ سچ خوب کہا ہے
لاریب کہ شبیر ہی کلمے کی بقا ہے
 
شاہ است حسین بادشاہ است حسین
دیں است حسین دین پناہ است حسین
سردار نہ داد دست در دست یزید
حقا کہ بنائے لاالہ است حسین
کرب و بلا عشق خدا، عشق کو تو سلطان حسین
شاہ حسین، بادشاہ حسین، دین است حسین، دیں پناہ است حسین
 
مولا بڑا کام کیا دین خدا عام کیا
کرنہ سکا کوئی کبھی، تو نے وہی کام کیا
وعدہ وفا کرکے رہا، سر نہ جھکا، حق پہ جیا
سب سے بڑا میرا خدا، کرتا رہا اعلان حسین
 
عشق تیرا عشق خدا، نوک سناں تک جو گیا
عشق میں جو تو نے دیا، کوئی بھی وہ دے نہ سکا
نور خدا، دست خدا، تیرے سواء کون ہوا
کہنا پڑا، لکھنا پڑا، ہے یہ تیرا احسان حسین
 
سرور ذیشان حسین، عظمت انسان حسین
بولتا قرآن حسین، میں تیرے قربان حسین
میر حرم، وقت کی قسم، تیرا یہ غم ہوگا نہ کم
فرش عزاء، حق کی سدا، ہے یہ تیرا فیضان حسین
 
عزم جوان، تشنہ لباں، بے وطناں، بے کفناں
تیرے لیے ہے یہ فغاں، عرش و زمیں نوحہ کناں
درد دلم، تشنہ دہاں، خشک زباں، نوک سناں
تن سے جدا سر تھا مگر پڑھتا رہا قرآن حسین
 
ہر جاء ہے حکومت تیری ہر دل میں بسا ہے
ہر دل میں عزاء خانہ تیرا آج سجا ہے
قرآں نے مصائب میں تیرا نام لکھا ہے
ماتم کی صدا ہے یہ کہ تو بول رہا ہے
عشق خدا تیری عطاء، نام تیرا زندہ رہا
کرب و بلا، دی ہے صدا، تو ہے بڑا انسان حسین
 
تو زندہ، عزاداری تیری زندہ رہے گی
وہ قوم جو بیدار ہے غم تیرا کرے گی
آواز اذاں جو تیرے روضے سے اٹھے گی
واللہ خدائی تیری آواز سنے گی
شاہ زمن، ہادی من، ناز چمن، شیریں سخن
شان نبی، شان علی، یعنی میری جان حسین
 
جنت من کرب و بلا، راحت من کرب و بلا
سرور و ریحان عزا، دولت من کرب و بلا
ہم ہیں سفیران عزا، شاہ ہدی، تم پہ سدا
جان کریں تم پر فدا، ہے یہ میرا ارمان حسین
 
شاہ حسین، بادشاہ حسین
 

 

Comments