• Nadeem Sarwar

    مرشد غازی

Favorites
Share
Font Size
Original

مرشد غازی lyrics

مولا غازی
یا غازی، غازی، غازی
میں نوکر ہاں میں نوکر مولا غازی کا
علم میرے مرشد غازی کا
زینب کی پاک دعا بن کر
اب گھر گھر پر لہراتا ہے
علم میرے مرشد غازی کا
میں نوکر ہاں میں نوکر مولا غازی کا
علم میرے مرشد غازی کا
 
تیرا مولا غازی کیا کہنا
تیرے در کی نوکری ،کیا کہنا
تیری کرم نوازی کیا کہنا
تیرے نام کی حاضری کیا کہنا
جہاں دستر خوان یہ سجتا ہے
اس گھر کی شان بڑھاتا ہے
علم میرے مرشد غازی کا
میں نوکر ہاں میں نوکر مولا غازی کا
علم میرے مرشد غازی کا
 
میں غم سے جب گھبراتا ہوں
تو پاس علم کے جاتا ہوں
رو رو کے مولا غازی کو
میں دل کا حال سناتا ہوں
میرے سر پر سایہ کرتا ہے
میری ہمت اور بڑھاتا ہے
علم میرے مرشد غازی کا
میں نوکر ہاں میں نوکر مولا غازی کا
علم میرے مرشد غازی کا
 
عباس کرم فرماؤں نہ
کبھی معجزہ یہ دکھلاؤں نہ
میرے گھر بھی سجا ہے تیرا علم
کبھی میرے گھر بھی آؤں نہ
سرکار میرے گھر آئیں گے
میرے دل کی آس بندھاتا ہے
علم میرے مرشد غازی کا
میں نوکر ہاں میں نوکر مولا غازی کا
علم میرے مرشد غازی کا
 
یہ پرچم امن کا نعرہ ہے
یہ پرچم پاک سہارا ہے
تو پیار کرے تو تیرا ہے
میں پیار کروں تو میرا ہے
جو اس کے دیپ جلاتا ہے
یہ اس کے باگ جگاتا ہے
علم میرے مرشد غازی کا
میں نوکر ہاں میں نوکر مولا غازی کا
علم میرے مرشد غازی کا
 
زوار جو گھر سے چلتا ہے
یہ اس پر سایہ کرتا ہے
گھر سے گھر تک پہنچانے کی
عباس ضمانت دیتا ہے
لاکھوں زوار جو چلتے ہیں
اُنہیں کرب و بلا پہنچاتا ہے
علم میرے مرشد غازی کا
میں نوکر ہاں میں نوکر مولا غازی کا
علم میرے مرشد غازی کا
 
ہاں مشک و علم سے یاد آیا
پیاس اصغر اور سکینہ کی
مظلوم حسین کی تنہائی
زینب بازار میں کیوں آئی
جب پاک علم یہ اٹھتا ہے
ہر منظر یاد دلاتا ہے
علم میرے مرشد غازی کا
میں نوکر ہاں میں نوکر مولا غازی کا
علم میرے مرشد غازی کا
 
جب آٹھ محرم آتی ہے
غازی کی یاد دلاتی ہے
جواد و سرور یہ دنیا
عباس کا سوگ مناتی ہے
اس وقت جلوسِ ماتم میں
ہر ماتم دار اٹھاتا ہے
علم میرے مرشد غازی کا
میں نوکر ہاں میں نوکر مولا غازی کا
علم میرے مرشد غازی کا
 

 

Comments