✕
Arabic, Urdu
Arabic, Urdu
یا علی
علی اسداللہ علی اسداللہ
الزام یہ ہے عشق میں دیوانہ ہوں
علی علی علی یا مولا
الزام یہ ہے خود سے میں بیگانہ ہوں
علی علی علی یا مولا
الزام ہے مولائی ہوں مستانہ ہوں
علی علی علی یا مولا
اقرار ہے مجھ کو میری فطرت ہے ملنگانہ
انداز یہ گانہ میری صحبت بھی فقیرانہ
ناز سے کہتا ہوں میں ہوں حیدری پروانہ
میں ہوں سگ شاہ نجف پیر میرا علی علی
علی علی
ہاں میرا مولا علی
اشھد انّ علیًّا ولی اللّہ
لہہ دل اور دل میں علی
علی علی علی یا مولا
مجھ سے سنو کس نے ہے دیوانہ بنایا
کس نے میرے قلب پہ ہے ڈیرا جمایا
اور کس نے ولا کا ہے مجھے جام پلایا
وہ نور خدا نور نبی نور دو چشمانم
مولاۓ بشر علم کا در فخر بنی آدم
بعد خدا بعد نبی سب سے بڑا علی علی
ہاں میرا علی
لہہ دل اور دل میں علی
علی علی علی یا مولا
کیا ذات میرے پیر کی اللہ نے بنائی
ایسی تو کوئی ذات زمانے میں نہ آئی
ہاں جس کی پرستار ہے یہ ساری خدائی
میدان غدیر میں نبی جس کے لئے بولا
جس جس کا بھی مولا ہوں میں اس کا ہے علی مولا
آج بھی ہے یہ دل مؤمن پہ لکھا علی علی
ہاں میرا مولا علی
اشھد انّ علیًّا ولی اللّہ
ہاں میرا مولا علی
یہ میرا جنوں ہوش کی دیتا ہے گواہی
اک دو نہیں چودہ کی میرے دل پہ ہے شاہی
واللہ در علم کی کرتا ہوں غلامی
سلمان نے بتلائے ہیں کچھ راز فقیرانہ
قنبر نے سکھائے مجھے آداب ملنگانہ
عشق میرا عقل میری ہوش میرا علی علی
المولیٰ علی علی علی
لہہ دل
علی علی یا مولا
قلندروں کے مزاروں کو چومنے والو
قلندروں کی صدا بھی کبھی سن لو کیا ہے
صدائے ملنگ علی صدائے فقیر علی
ہاں
ہر نعرۂ حیدر میں علی بول رہا ہے
دم مست قلندر میں علی بول رہا ہے
مؤمن ہوں میرے دل میں علی بول رہا ہے
نازاں ہوں مقدر میں علی بول رہا ہے
سینے میں ہے دل دل میں دھڑکتا ہے علی مولا
ولیوں کا فقیروں کا وظیفہ ہے علی مولا
اشھد انّ علیًّا ولی اللّہ
علی علی
ہاں میرا مولا علی
لہہ دل اور دل میں علی
علی علی یا مولا
المولیٰ
افسوس تیرے گھر کو زمانے نے ستایا
افسوس تیرے سامنے زہرا کو رلایا
افسوس مصلے پہ لہو تیرا بہایا
بیٹوں کو کیا قتل سر کرب و بلا مولا
اور بیٹیاں دربار میں پابند جفا مولا
ہار گئے اہل جفا جیت گیا علی علی
ہاں میرا مولا علی
مولا میرا وظیفہ مولا میرا عقیدہ
ولی اللہ علی اسد اللہ علی
میرا مرشد میرا آقا میرا سلطان علی
میرا وارث میرا مولا میرا ایمان علی
کتنے انمول ہیں اعلیٰ ہیں مقدر ان کے
جن کی و اللہ ہے زمانے میں ہے پہچان علی
میرے دل میں تو صدا مولا میرا رہتا ہے
کاش اک روز میرے گھر میں ہو مہمان علی
قاهر العدو حیدر
والی الولی حیدر
عشق فاطمہ حیدر
مرتضیٰ علی حیدر
یا ابا الحسن حیدر
مولائے زمن حیدر
سلطان سخن حیدر
ای ناز چمن حیدر
لا فتیٰ علی حیدر
ایلیا علی حیدر
ناصر نبی حیدر
ولیوں کا ولی حیدر
ہاں میرا مولا علی
ہاں میرا مولا علی
یاعلی کہتی ہے دنیا مجھے نوکر تیرا
اب مجھے دولت دنیا کی تمنا ہی نہیں
شاہیاں چھوڑ کہ آتے ہیں شہنشاہ یہاں
اور فقیر آپ کا مولا فقیر آپ کا
اور فقیر آپ کا در چھوڑ کہ جاتا ہی نہیں
ہاں میرا مولا علی ہاں میرا مولا علی
Comments