بھول جانے کا ہنر مجھ کو سکھاتے جاؤ
جا رہے ہو تو سبھی نقش مٹاتے جاؤ
چلو رسماً ہی سہی
مڑ کے مجھے دیکھ تو لو
توڑتے توڑے تعلق کو نبھاتے جاؤ
کبھی کبھی یہ مجھے ستائے
کبھی کبھی یہ رلائے
کبھی کبھی یہ مجھے ستائے
کبھی کبھی یہ رلائے
فقط میرے دل سے اُتر جائیے گا
فقط میرے دل سے اُتر جائیے گا
بچھڑنا مبارک، بچھڑ جائیے گا
کبھی کبھی یہ مجھے ستائے
کبھی کبھی یہ رلائے
میں سمجھا تھا تم ہو تو کیا اور مانگوں
میری زندگی میں میری آس تم ہو
میں سمجھا تھا تم ہو تو کیا اور مانگوں
میری زندگی میں میری آس تم ہو
یہ دنیا نہیں ہے میرے پاس تو کیا
میرا یہ بھرم تھا میرے پاس تم ہو
مگر تم سے سیکھا محبت بھی ہو تو
دغا کیجئے گا مُکر جائیے گا
تیرا ہاتھ کل تک میرے ہاتھ میں تھا
تیرا دل دھڑکتا تھا دل میں ہمارے
یہ مخمور آنکھیں جو بدلی ہوئی ہیں
کبھی ہم نے ان کے ہیں صدقے اُتارے
کہیں اب ملاقات ہو جائے ہم سے
بچا کر نظر کو گزر جائیے گا
جینا ہے تیرے بنا
جینا ہے تیرے بنا
جینا ہے اب مجھ کو تیرے بنا