• Nadeem Sarwar

    مظلوم حسین کی ہمشیرہ

Share
Font Size
Urdu
Urdu
حسین یا حسین
 
مظلوم حسین کی ہمشیرہ اسلام بچانے آئی ہے
شبیر کا ساری دنیا کو پیغام سنانے آئی ہے
مظلوم حسین کی ہمشیرہ اسلام بچانے آئی ہے
 
عاشور كے دن جس بی بی کا
آباد چمن برباد ہوا
سب بھائی بھتیجے مارے گئے
سامان جلا گھر بار لٹا
کچھ بھی نہ بچہ لیکن زینب
یہ دین بچانے آئی ہے
مظلوم حسین کی ہمشیرہ اسلام بچانے آئی ہے
شبیر کا ساری دنیا کو پیغام سنانے آئی ہے
مظلوم حسین کی ہمشیرہ اسلام بچانے آئی ہے
 
ہر خطبہ اس کا مجلس ہے
ہر آنسو اس کا ماتم ہے
عاشور بسا ہے آنكھوں میں
اور دل میں بہتر کا غم ہے
یہ اہل عزا سے فرش عزا
گھر گھر بچھوانے آئی ہے
مظلوم حسین کی ہمشیرہ اسلام بچانے آئی ہے
شبیر کا ساری دنیا کو پیغام سنانے آئی ہے
مظلوم حسین کی ہمشیرہ اسلام بچانے آئی ہے
 
ہم پر پتھر برساتے ہو
ہنستے ہو جشن مناتے ہو
سید کا خون بہاتے ہو
اور باغی باغی کہتے ہو
شبیر تو پاک نمازی ہے
یہ تم کو بتانے آئی ہے
مظلوم حسین کی ہمشیرہ اسلام بچانے آئی ہے
شبیر کا ساری دنیا کو پیغام سنانے آئی ہے
مظلوم حسین کی ہمشیرہ اسلام بچانے آئی ہے
 
کونین کی ملکہ کی بیٹی
وہ شرم و حیا کی شہزادی
ہائے شام غریباں میں جس کی
چادر چھینی تھی وہ بی بی
دنیا کی ماؤں بہنوں کو
پردہ سکھلانے آئی ہے
مظلوم حسین کی ہمشیرہ اسلام بچانے آئی ہے
 
شبیر کا ساری دنیا کو پیغام سنانے آئی ہے
مظلوم حسین کی ہمشیرہ اسلام بچانے آئی ہے
 
جس نے بھائی کی گردن پر
چلاتے ہوئے خنجر دیکھا تھا
نہ چھپ نے دوں گی خون تیرا
شبیر سے جس کا وعدہ تھا
وہ زینب شام میں بھائی کا
ماتم کروانے آئی ہے
مظلوم حسین کی ہمشیرہ اسلام بچانے آئی ہے
شبیر کا ساری دنیا کو پیغام سنانے آئی ہے
مظلوم حسین کی ہمشیرہ اسلام بچانے آئی ہے
 
سرور جواد رہا ہو کر
جب آئی کرب و بلا مضطر
ہائے پیٹ كے سر ماتم کر کر
چلائی بھائی کی تربت پر
اٹھ بھائی حسین تیرا چہلم
تیری بہن منانے آئی ہے
مظلوم حسین کی ہمشیرہ اسلام بچانے آئی ہے
مظلوم حسین کی ہمشیرہ اسلام بچانے آئی ہے
حسین یا حسین
 

 

Comments